پربھنی: 25 دسمبر (یو این آئی)مراٹھواڑہ کے پربھنی اور اورنگ آباد اضلاع میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے اندر مختلف سڑک حادثوں میں سات لوگوںکی موت ہوگئی۔اورنگ آباد۔جالنہ مارگ پر شقا گاو¿ں کے نزدیک تیز فتار سے آرہی کار کی آٹو سے ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگئے۔
پولس کےمطابق علی الصبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اورنگ آباد آرہا آٹو مخالف سمت سے لین توڑ کر آرہی کار سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ متوفیوں کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی ہے۔اس درمیان پربھنی ضلع میں منگل کی نصف رات میں جب ایک بس پونے کی طرف جارہی تھی کہ پربھنی سے آگے جارہی کار سے ٹکر ہوگئی۔
اس واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ متوفیوں کی شناخت پربھنی میں واقع شیواجی کالج کے ونائل جوالے اور ان کی بیٹی روپالی (عمر24سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی موت جائے واقع پر ہی ہوگئی جب کہ ان کا زخمی ڈرائیور وجے کاندے نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔