بھوک ہڑتال کے سبب میدھا پاٹکر کی لگاتار بگڑ رَہی طبیعت، پی ایم مودی سے مداخلت کی اپیل

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی ایم)نے گزشتہ آٹھ دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی نرمدا بچاؤ سمیتی کی لیڈر میدھا پاٹکر کی جان بچانےکےلئے وزیراعظم نریندرمودی سے اس سلسلے میں مداخلت کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ بنے وسوم نے اتوار کو پی ایم مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ گجرات حکومت کے ذریعہ سردار سروور باندھ کے شٹر بند کرکے پانی کی سطح کو 138.68میٹر اونچا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 192گاؤں کے 3200خاندانوں کےلئے جان مال کا خطرہ پیداہوجائےگا۔میدھاپاٹکر گزشتہ آٹھ دن سے اس کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں اور ان کی حالت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ترقی لوگوں کی بہتری کےلئے ہوتی ہے نہ کہ انہیں تباہ کرنےکےلئے۔میدھا پاٹکر کی زندگی ان سبھی لوگوں کےلئے اہم ہے جو ماحول کی حفاظت میں یقین رکھتے ہیں۔اس لئے وزیراعظم سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ حالات کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے گجرات حکومت کو ہدایت دیں کہ وہ اپنے اس خطرناک فیصلے کو بدلے۔ اس دوران خبر ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی نے میدھا پاٹکر کو بات چیت کرنے کےلئے بھوپال بلایا تھا لیکن انہوں نے اس کی پیش کش کو ٹھکرا دیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading