بھنور: ام ماریہ کی نظم

بھنور

ہر سمت اک ہجوم

حصار ذات میں قید

گرداب لیے ضرورتوں کا

بھنور

بہتر زندگی کی خواہشات کا

اور دلدل

اندیکھی مشکلات کی

کامرانی کامیابی کی تلاش میں

اک مسلسل ذہنی عذاب

اور لاحاصل کو

حاصل کرنے کی ضد میں

کبھی یقین

کبھی بے یقینی کے ہمراہ ہم

~ ام ماریہ حق

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں