جلگاؤں( سعید پٹیل )بھساول کے محمدیہ نگر کی رہائش پذیر حناکوثر یہ مطلقہ اپنے چھ برس کے رضوان کے ساتھ تنہا زندگی گذار رہی تھیں۔اس نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کی زندگی میں پھرسے بہاریں لوٹ آئیں گی۔اس کے بے سہارا بیٹے کو معین کی صورت میں سہارا ملےگا۔وہ مطلقہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کے باوجود اسے نوجوان شوہر ملےگا
۔جلگاؤں ضلع منیار برادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ ان کی اطلاع کے مطابق بھساول کے محمدیہ نگر کے رہائش پذیر معین شیخ اس نوجوان کی شادی نہیں ہوئ تھی۔اپنےسے عمر میں بڑی اور ایک چھ برس کے بیٹے کی والدہ سے معین شیخ کو اپنی شریک حیات منتخب کیا۔اور اپنےسرپرستوں کو ہاں کہا۔والد نعیم شیخ ، چاچا پاپاکالو ،و رفیق کالو ،انھوں نے معین کےرشتے کے تعلق سے حنا کی والدہ اور اس کے چاچا سے بات کی۔
کیونکہ حنا کو والد بھی نہیں ہے۔اس کے والد کا انتقال ہوچکاہے۔ مذہب اسلام کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ آپ کا گذشتہ جمعہ کو یوم ولادت بہ سعادت عیدمیلادانبی احترام واحتشام سے منایاگیا۔آپ کی مبارک زندگی کے اخلاق اعلیٰ اپنی زندگی میں عمل پیرا ہونے کی مسلم معاشرے کے نوجوانوں نے دعا کی۔آقاۓنامدار رسول پاک ﷺ نے بھی اپنا اولین نکاح اپنی عمر سے ١٥ برس بڑی ہماری ماں خدیجہ ؓ سے کیا
۔اس روایت اس اسلامی طریقہ کار کو قائم رکھتے ہوۓ اپنےسے عمر میں بڑی اور چھ برس کے بیٹے رضوان کے ساتھ زندگی گذارنے والی مطلقہ کے ساتھ نکاح کرکے مسلم سماج و پوری انسانی برادری کو ایک عمدہ پیغام دیا ہے۔اس انوکھے نکاح کا خطبہ نکاح حافظ رئیس نے پڑھا۔نکاح کی کاروائ میں حناکوثر کی جانب سے وکیل کےفرائض شوکت مجید شیخ ، اور نوشہ معین شیخ کی جانب سے گواہ کے فرائض امتیاز شیخ و یوسف باغبان انھوں ادا کیا۔اس تقریب میں اہم اور معزز شخصیات کی موجودگی رہی۔

حناکوثر کے بھائ پولیس کانسٹیبل عمران شیخ ،وقار شیخ ،شیخ حسن ،چناول کے سابق سرپنچ کلیم ڈیپوٹی ،کونسلر نمائندہ ساجدشیخ ، تسلیم پٹھان ،عظیم حاجی سید ،وسیم خان ، واحدخان ،الیاس شاہ ،غفران شیخ وغیرہ موجود تھے۔ مذکورہ عقد مسعود اس صدی کا ایک انوکھا عقد درج کیاگیاہے۔نوبہتا جوڑا اور ان کے سرپرستوں کو جلگاؤں ضلع منیاربرادری کے صدر فاروق شیخ نے خود ملاقات کرکے عمیق مبارکباد پیش کی۔اور اپنے جذبات کا اظہار کیا و نوجوانوں سے اپیل کی کہ پیغمبر اسلام کی نمونہ زندگی پر عمل کیاجاۓ توہم اسلام کے داعی کہلائیں گے۔ فوٹو کیپشن دلہن حناکوثر ساتھ میں بیٹا رضوان و دلہا معین شیخ۔