بھرے بازار میں بیوی کو چھرے سے کاٹتا رہا شخص ، بچانے آئے لوگوں پر بھی کیا حملہ

سنام :پنجاب کے سنگرور کے شہر سنام میں ایک دلدوز واقعہ سامنے آیا ہے۔جس میں ایک شوہر بھرے بازار میں ہاتھ میں داتر لیکر بیوی کو کاٹتا رہا۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود ہر کوئی حوفزدہ تھا ۔دراصل گاؤں چھاجلی کے رہنے والے ایک شخص کی شادی کچھ سال قبل سنام کی ایک خاتون کے ساتھ ہوئی تھی ، جس کو آج اس کے شوہرنے بازار میں داتر سے کاٹ دیا۔

اس دوران جو بھی اس خاتون کو بچانے وہاں آتا ، وہ اس پر بھی داتر سے حملہ کر دیتا۔ لوگوں نے اینٹ اور پتھر برساکر خاتون کو اس کے شوہر سے چھڑوایا اور دونوں کو سول ہسپتال سنا م میں داخل کر وایا گیا۔

اس موقع پر جانکاری دیتے ہوئے تھانہ چوکی انچارج اناج منڈی کشمیر سنگھ نے بتا یا کہ سنام کی لڑکی کی شادی مذکورہ شخص سے ہوئی تھی ۔ ان دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔اینٹ پتھر برساکر بیوی کو شوہر سے چھڑوا کر دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اس شخص کی حالت نازک دیکھتے ہوئے اس کو آگے ریفر کر دیاگیا ۔ پولیس کی جانب سے کیس درج کر آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading