بھارتی گیند باز سراج کی فیملی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچی ٗد ل کو چھولینے والی تصویر

حیدرآباد:(ایجنسیز)ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم 12 رنز سے جیت گئی۔ سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا ہے جو یہ میچ دیکھنے آئے تھے۔اس دوران سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،

آپ کو بتاتے چلیں کہ فاسٹ بولر محمد سراج کو کھیلتے دیکھنے کے لیے ان کی فیملی کوا سٹیڈیم میں دیکھا گیا تھا۔ سراج کے اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔بتا دیں کہ سراج کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، لیکن اس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر ملک کے لیے کھیلنے کا خواب پورا کیا۔ سراج کے والد ایک آٹو ڈرائیور تھے اور پھرسراج نے اپنی قابلیت پر پہلا آئی پی ایل کھیلا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading