بھارتی نوٹ سے گاندھی کی تصویر ہٹاکر اس قائد کی تصویر لگانے ہندو مہاسبھا کا مطالبہ

نئی دہلی: اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا (اے بی ایچ ایم) نے ہندوستانی کرنسی پر مہاتما گاندھی کے بجائے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہندو مہاسبھا کا استدلال ہے کہ جدوجہد آزادی میں نیتا جی کا تعاون بابائے قوم سے کم نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں ہندو مہاسبھا کے ورکنگ صدر چندر چوڑ گوسوامی نے کل یہ بات بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو عزت دینے کا بہترین طریقہ ہے۔ گوسوامی کے مطابق ہندوستانی کرنسی پر گاندھی جی کی تصویر کو نیتا جی کی تصویر سے بدلنا چاہیے۔ ترنمول کانگریس اور کانگریس قائدین نے اس بیان پر تنقید کی ۔ ان پارٹیوں کا ماننا ہے کہ اس سب کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

بی جے پی کو بنگال میں تقسیم کی سیاست بند کرنی چاہیے۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ملک کی آزادی میں گاندھی جی کا اہم رول تھا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ بابائے قوم کے قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading