दोन्ही राष्ट्रवादी पुन्हा एकत्र येणार? शरद पवारांच्या निर्णयाकडे महाराष्ट्राचं लक्ष
ممبئی:(ورق تازہ نیوز)نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بڑی خلاء پیدا ہو گئی ہے۔ اب اس بات پر زور دار بحث چھڑ گئی ہے کہ ان کی جماعت کا مستقبل کیا ہوگا اور پارٹی کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں جائے گی۔ ریاست بھر میں اس سوال پر نظریں جمی ہوئی ہیں کہ اجیت پوار کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی قیادت کون سنبھالے گا۔
اسی کے ساتھ ریاست کی سیاست میں نہایت اہم سمجھے جانے والے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر اب کس کو فائز کیا جائے گا، یہ سوال بھی مرکزِ توجہ بنا ہوا ہے۔
دریں اثنا، اجیت پوار کی این سی پی اور شرد پوار کی این سی پی کے دوبارہ اتحاد کا معاملہ سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے۔ کچھ عرصے سے الگ الگ چلنے والی دونوں دھڑوں کے ایک بار پھر متحد ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس سلسلے میں پوار خاندان کے سینئر اراکین اور اہم قائدین جلد ہی ایک ساتھ بیٹھ کر تفصیلی مشاورت کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ آج یا کل اس موضوع پر حتمی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ اس میں پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی، قیادت کی ذمہ داری اور سیاسی لائحۂ عمل پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خاص طور پر اس پورے عمل میں شرد پوار کا کردار فیصلہ کن مانا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس کے مستقبل کے بارے میں آخری اور حتمی بات شرد پوار ہی کہیں گے۔
فی الحال، دونوں این سی پی کے دوبارہ ایک ہونے کے امکان پر پورے مہاراشٹر کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں، اور اس فیصلے سے ریاست کی سیاست میں بڑے سیاسی تغیرات آ سکتے ہیں۔