بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔ایک ہزار اٹھانوے قیراط کا یہ ہیرا خصوصی تقریب میں بوٹسوانا کے صدر ماسیسی کو دکھایا گیا۔

بوٹسوانا کا شمار براعظم افریقہ میں ہیروں کی کان کنی کرنے والے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔