بوائے فرینڈ کا  قتل کر اپنے والد سے  شادی کرنے والی خاتون کو ہوئی  40 سال  کی جیل

ورجینیا : اپنے باپ سے شادی کرنے کیلئے ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کا قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد دونوں نے بوائے فرینڈ کی لاش کو ایک گڑھے میں دفن کردیا ۔ تاہم کچھ دنوں کے بعد انہیں احساس ہوا کہ جہاں پرانہوں نے لاش کو دفن کیا ہے ، اس کے بارے میں لوگوں کو پتہ چل سکتا ہے ۔

اس ڈر سے انہوں نے لاش کو دوبارہ باہر نکالا اور شہر سے باہر ایک سنسان مقام پر دفن کردیا ۔ حالانکہ ان کی ایک بھی چال کامیاب نہیں ہوسکی اور دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے اس معاملہ میں خاتون کو جہاں 40 سال کی سزا سنائی ہے تو وہیں اس کے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

دراصل 31 سال کی امانڈا میکیولر کو اپنے 55 سال کے باپ لیری میکیولر سے محبت ہوگئی ۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کا منصوبہ بنایا ۔ اس بات کی خبر جیسے ہی امانڈا کے بوائے فرینڈ جان میگائر کو ہوئی تو اس نے اس کی مخالفت کی ۔

بوائے فرینڈ کو راستے سے ہٹانے کیلئے امانڈا نے اپنے والد لیری کے ساتھ مل کر ایک سازش رچی اور 14 فروری 2019 کو گھر بلاکر جان میگائر کا قتل کردیا ۔ملزموں نے عدالت میں بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے جان میگائر کے سر پر بوتل سے حملہ کیا اور اس کے بعد اس کو رسی سے باندھ کر نشیلا انجیکشن دیدیا ۔ بعد میں دونوں نے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد انہوں نے ثبوت مٹانے کی پوری کوشش کی ، لیکن پولیس نے انہیں پکڑ لیا ۔

قتل کرنے کے بعد امانڈا اور لیری میکیولر نے اس کی لاش کو گھر کے پاس ہی دفن کردیا ۔ قتل کو انجام دینے کے بعد امانڈا اور لیری ورجینیا چلے گئے اور 11 مارچ کو دونوں نے شادی کرلی ۔ اس کے بعد جب جان میگائر کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی تو پولیس جانچ میں اس پورے معاملہ کا انکشاف ہوگیا ۔

ویسٹ ورجینیا کی عدالت نے جان میگائر کی معشوقہ امانڈا کو 40 سال جیل کی سزا سنائی ہے جبکہ لیری میکیولر کو عمر قید کی سزا دی ہے ۔ عدالت نے لیری کو پیرول بھی نہ دینے کا حکم دیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading