بنگلہ دیش میں افطار پارٹیوں پر پابندی

ڈھاکہ،24اپریل(یواین آئی)بنگلہ دیش نے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کی فہرست میں رمضان کے دوران افطار پارٹیوں پر روک لگادی ہے۔

بنگلہ دیش کے مذہبی معاملوں کی وزارت نے جمعہ کو اس ضمن میں اعلان کیا۔وزارت نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے اس دور میں ’سماجی دوری‘ کو بنائے رکھنے کےلئے کسی شخص یا یونینوں کو افطار پارٹی میں شامل ہونے یا اس کے انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

وزارت نے کہا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ اس بار رمضان میں شام کی نماز کےلئے مسجدوں میں 12 سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ان 12لوگوں میں سینئر مولوی اور مسجد کے دیگر کارکنان بھی شامل ہوں گے۔
بنگلہ دیش کے مسلمان ہفتے سے رفضان کے روزے رکھ سکتے ہیں اور جمعہ کی شام چاند دکھنے پر تراویح کی نماز ادا کی جائےگی۔
حال میں بنگلہ دیش کی مسجدوں میں عام دنوں میں پانچ لوگوں کو ہی نماز پڑھنے کی اجازت ہے جبکہ جمعہ کی نماز کےلئے دس لوگوں کی تعداد مقرر کی گئی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading