بریکنگ نیوز: ہندوستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا : پہلا روزہ ہفتہ کو ہوگا: امارت شرعیہ ہند کا اعلان

ہندوستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل بروز جمعہ نظر آگیا ہے اور پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا-

رمضان المبارک سن 1441 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد ہندوستان میں پہلا روزہ کل بروز سنیچر کو ہوگا

رمضان المبارک سن 1441 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد ہندوستان میں پہلا روزہ کل بروز سنیچر کو ہو گا۔ شمالی ہندوستان میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب چاند کی رؤیت عام نہیں ہو سکی، تاہم کئی شہروں میں چاند کے نظر آنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ دہلی، پٹنہ، لکھنؤ، تلنگانہ اور جھارکھنڈ کے کئی شہروں میں چاند نظر آنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی، ریاست کرناٹک بنگلور، دار القضاء امارت شرعیہ، وجے واڑہ، آندھرا پردیش اور مرکزی چاند کمیٹی، لکھنؤ کی جانب سے چاند کی رؤیت ہونے اور ہفتہ کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے شہر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ راجستھان کی عالمی شہرت یافہ درگاہ اجمیر شریف انتظامیہ کی جانب سے ابھی چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ممبئی سے بھی چاند نظر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد (تلنگانہ)، اتر پردیش اور بہار کے کئی شہروں سے چاند نظر آنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

ملک کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر ہندوستان کے بیشتر حصہ میں پہلا روزہ کل ہوگا۔ کیرالہ اور دکن کے کچھ ساحلی علاقوں میں خلیجی ممالک کی طرح جمعہ کو رمضان کا پہلا روزہ تھا۔ کیرالہ کے کالیکٹ کے کاپاڈ میں جمعرات کی شام چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی تھی جس کی بنیاد پر رمضان کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امید ظاہر کی ہے کہ رمضان پوری دنیا کی اقوام کے لیے امید اور سلامتی کی خوش خبری لے کر آئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading