بنگلورو میں صد سالہ امام احمد رضا خان کانفرنس منعقد ہوئی۔ دارالسلام میں منعقدہ اس اجلاس میں بہار کے معروف عالم دین ڈاکٹر حسن رضا خان نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ مختلف سنی تنظیموں کی نمائندہ شخصیات نےشرکت کی۔ مولانا سیدقمراللہ شاہ کی صدارت اور الحاج اے امیر جان کی سرپرستی میں یہ کانفرنس منعقدہوئی۔بنگلورو کی امام احمد رضا خان مومنٹ کے بینرتلے منعقدہ اس اجلاس میں قرآن کریم کی اہمیت، حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی۔ واضح رہےکہ ڈاکٹر حسن رضا خان نے امام احمد رضا خان بریلوی پر پی ایچ ڈی کی ہے۔مولانا حسن رضا نے کہاکہ امام احمد رضا خان بریلوی کی مذہبی، علمی، ادبی خدمات ملک اور ملت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے امام احمد رضان خان کی فکر، دوراندیشی پرعمل کیا جائے ، تو مسلم سماج کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں اورمسلمان اقلیت میں رہنے کے باوجود اپنا اثرورسوخ ہر شعبہ میں قائم کرسکتے ہیں۔بنگلورو کی مسجد بلال کے خطیب وامام مولانا ذوالفقار رضانوری نے کہاکہ تعلیم کو عام کرنے کیلئے امام احمد رضان خان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کار کو اختیار کیاتھا۔