بنگال کے مسلم اکثریتی اضلاع میں ایم آئی ایم کی نظر

کلکتہ 29 اگست (یواین آئی)70سالوں تک بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے بنگال کی سرزمین بنجر رہنے کے بعدجہاں اب زرخیز سرزمین بن گئی ہے وہیں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ اور ملک بھر قدامت پسندی کے رجحان میں اضافے سے حیدر آباد سے منتخب ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی قیادت والی ”آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین“ کیلئے بنگال میں مواقع اور حالات ساز گار ہوگئے ہیں۔

30فیصد مسلم آبادی والی ریاست سے متعلق اے آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بنگال کے سماجی حلقوں سے بنگال میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی درخواست بڑے پیمانے پر آرہی ہے۔ایم آئی آیم اب تک بنگال میں 20عوامی میٹنگ کرچکی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہورہے ہیں۔اب تک بنگال کے جن علاقوں میں ریلیوں کا انعقاد ہوچکا ہے ان میں ہوڑہ، کلکتہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور، ندیا اور آسنسول شامل ہے۔

ایم آئی ایم بنگال میں مسلمانوں کی خراب معاشی، سماجی اور تعلیمی حالت کو ایشو بناکر ترنمول کانگریس کو نشانہ پر لے رہی ہے۰ایک ایسے وقت میں جب بی جے پی ممتا بنرجی کے خلاف جارحانہ رویہ اپنا تے ہوئے پوری جنگ کو ہندو اور مسلمانوں کا بنادیا ہے۔ایسے میں ایم آئی ایم بنگال کی سیاست میں ابھرنے سے ممتا بنرجی کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوگا۔مسلم ووٹ میں سیندھ کا نقصا ترنملو کانگریس کو ہی ہوگا۔کیوں کہ بی جے پی ممتا بنرجی پر خوشامد کی سیاست کرنے اور مسلمانوں کی جانبداری کے الزام عاید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ووٹ بینک میں سیند ھ لگاچکی ہے۔اب مسلم ووٹ کی تقسیم کا نقصان بھی ترنمول کانگریس کو ہی اٹھانا پڑے گا۔بی جے پی ترنمول کانگریس پر بنگلہ دیشیوں کوپناہ دینے کاالزام عاید کرتی رہی ہے۔

ایم آئی ایم بنگال کے مسلم اکثریتی اضلاع دیناج پور، مرشدآباد،ندیااور مالدہ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ان علاقوں میں ایم آئی ایم یہ یقین دلانے کی کوشش کررہی ہے کہ اسدالدین اویسی ہی بی جے پی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
بنگال ایم آئی ایم کے انچارج سیدعاصم وقار نے کہا کہ ملک بھر میں اگر کوئی بی جے پی کا مقابلہ کرسکتا ہے تو وہ اویسی اور ایم آئی ایم ہے۔چناں چہ بنگال میں بڑے پیمانے پر لوگ ہم سے وابستہ ہورہے ہیں۔کانگریس اور ترنمول کانگریس سے بھی لوگ ہماری پارٹی میں آرہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading