بلوچستان میں مستونگ کی ایک مسجد کے قریب دھماکہ، کم از کم 20 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

پاکستان کے صوب بلوچستان میں مستونگ کے الفلاح روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں لوگ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جلوس میں شرکت کے لیے جمع ہورہے تھے۔

ایس ایس پی مستونگ شعیب مسعود نے بی بی سی کو 20 افراد کی ہلاکت اور پچاس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کی مطابق پولیس اس وقت تفتیش کررہی ہے۔

ان کے مطابق پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش ہونے کا خدشہ ہے، جس کا ٹارگٹ یہ جلوس تھا۔ لیکن ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان حکومت کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ان کے مطابق ’حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کر دیا گیا ہے اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

نگارں وزیراطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ وزیراطلاعات کے مطابق غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ’مستونگ میں دھماکہ ناقابل برداشت ہے‘۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading