بلولی : سرکاری ملازمین کو زودوکوب کے جرم میں دو افراد کو دو ماہ کی سزا

بلولی:2جنوری ( ابرار بیگ ) ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے گئے دفتر تحصیل کے ملازمین کو زودوکوب کرنے کے جرم میں دو افراد کو بلولی کی عدالت نے دو ماہ کی قید اور فی فرد 9 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلولی تعلقہ کے سگرولی سے دیگلور روڈ پر ریت کی غیر قانونی منتقلی کی شکایات آنے پر اس وقت کے تحصیلدار راجکومار مانے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے اپنے دفتر کے منڈر ادھادھیکاری نرسنیھ گجلوار، طلاٹی بالاجی پوپلوار ، نے غیر قانونی طور پر منتقل ہونے والے گاڑیوں کو روکیں اسی دوران سنجے لال باجی آٹکورے ، اور نندو ویجنات آپپا گاڑیے ،نے تحصیلدار سمیت دیگر ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کا یہ معاملہ 30 مئی 2014 کو ہوا۔بعدازاں تحصیلدار مانے کی شکایت پر بلولی تعلقہ کے رام تیرتھ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی گئی۔ اس کیس کی تمام تحقیقات کے بعد بلولی کی عدالت نے دونوں ملزمین کو دو ماہ کی سزا اور جرمانہ کا فیصلہ سنایا۔ سرکار کی جانب سے ایڈوکیٹ ایس آر رامیکر نے پیروی کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading