بلولی،(ناندیڑ): شیخ سلیم پر ہوے شدید حملہ کے معا ملے میں ایک ملزم سمبھاجی گنگادھر ہانڈے گرفتار. پانچ ملزمین فرار

بلولی:یکم جنوری( ابرار بیگ انعامدار ) تعلقہ بلولی کے اجنی سے تعلق رکھنے والے شیخ سلیم شیخ احمد عمر 45سال کو گزشتہ روز انہی کے گاوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی بے رحمی سے مارتے ہوے شدید زخمی کردیا تھا۔ اسی سلسلہ میں بلولی پولیس نے ملزم سمبھاجی گنگادھر ہانڈے عمر 25سالہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر پانچ ملزمین فرار ہےں جن کی تلاش میں اے پی آءکیندرے اپنے دیگر ملازمین کے مصروف تحقیقات ہے۔واضح رہے کہ مقدمہ درج ہوے 24گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود بلولی پولیس ملزمین کو پکڑنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے

اس سلسلہ میں شیخ سلیم شیخ احمد عمر 45 سالہ کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ،2019،341 کے تحت قلم 506،504،149، 147،143،326،324،367 کے تحت معاملہ درج کیا گیاتھا

منماڑ۔سکندرآباد اجنتا ایکسپریس کے اوقات میں مجوزہ تبدیلی منسوخ
ناندیڑ:یکم جنوری(ورق تازہ نیوز)محکمہ ریلوے نے منماڑتاسکندر آباد کے درمیان چلنے والی سے ٹرین نمبر 17063اجنٹہ ایکسپریس کے اوقات میں ۱۰ جنوری سے تبدیلی کااعلان کیاتھالیکن آج یکم جنوری کو مجوزہ تبدیلی کو جنوبی وسطی ریلوے ہیڈ کوارٹر نے منسوخ کرنے کا مکتوب جاری کیا ہے۔اسلئے 10 جنوری ، 2020 کو، یہ ٹرین اپنے سابقہ وقت پرچلے گی۔اس ٹرین کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مصیبت زدہ خواتین کےلئے پناہ گاہ کے کام کاج کیلئے
رضاکارادروںسے تجاویزمطلوب
ناندیڑ:یکم جنوری(ورق تازہ نیوز)رضاکارادروں کی طرف سے ون اسٹاپ کرائسس سنٹر کے روزانہکے کام کاج کو سنبھالنے کیلئے اہل ادارہ کیلئے تجویز جمعہ ، 10 جنوری ، 2020 ءتک مطلوب ہے ۔ اس مرکز کو موثر انداز میں چلانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ون اسٹاپ کرائسس سنٹر کے رہنما خطوط کے مطابق ، ایک اہل ایجنسی کا انتخاب کرنا ہے۔ جیسا کہ اس اسکیم کی رہنما خطوط میںبیان کیا گیا ہے ۔ اہل این جی اوز کا انتخاب ناندیڑ ضلع میں خواتین کے قوانین اور اسکیموں پر کام کرنے والی این جی اوز ، خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز سے کیا جائے گا۔ جمعہ 10 جنوری 2020 تک ناندیڑ ضلع میں تسلیم شدہ این جی اوز کی طرف سے مکمل تجاویز (جس میں درخواست فارم میں بتایا گیا ہے) کی درخواست طلب کی گئی ہے۔رضاکارانہ این جی اوز کے ذریعہ مقررہ شکل میں درخواست فارم پیر 6 جنوری 2020 تک دستیاب ہوگا ، سوائے ڈسٹرکٹ ویمن چائلڈ ڈویلپمنٹ آفیسر کے دفتر ، 24 – گنیش کرپا ، شاستری نگر (قریب بھاگیہ نگر) ، ناندیڑ‘ 431605 میں سرکاری تعطیل کوچھوڑ کردستیاب ہے ۔ا سطرح کی اپیل ضلع انتظامیہ کمیٹی اور ضلع کلکٹر ارون ڈونگر نے کی۔ناندیڑ ضلع کے لئے ون اسٹاپ کرائسس سنٹر کو مرکزی حکومت کے محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی نے منظور کرلیا ہے۔ یہ مرکز لال بہادر شاستری نگر ناندیڑ میں شری نارائن کماجی گور کے گھر روی داس نیواس میں عارضی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading