بلند شہر میں میں ہنگامہ ،فائرئنگ میں انسپکٹر کی موت

بلند شہر:3ڈسمبر ،(ایجنسیز)اترپردیش کے بلند شہر میں پیر کو گﺅ کشی کے شک میں لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ یہاں مشتعل افراد نے چنگراوٹھی چوراہے پر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو بھی کیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی۔

پولیس نے جب بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا تو بھیڑ میں موجود کچھ شرپسند عناصر نے فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران سیانا کوتوالی کے انچارج سبودھ کمار سنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ وہیں پتھراو میں ایک انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ میں ایک مقامی شخص کو بھی گولی لگنے کی خبر ہے۔خیال رہے کہ بلند شہر میں ان دنوں تبلیغی اجتماع بھی چل رہا ہے ، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ ایسے میں سیانا کوتوالی حلقہ میں واقع چرنگراوٹھی علاقہ میں پیش ا?ئے اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وہیں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سبودھ کمار 28 ستمبر 2015 سے 9 نومبر 2015 تک اخلاق موب لنچنگ کیس میں تحقیقاتی آفیسر تھے. کمار نے ہی اس کیس میں گوشت کے نمونے دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے.

بلند شہر ہنگامہ: اخلاق کیس کی جانچ کررہے انسپکٹر سبودھ کمار کی گولی لگنے سے موت

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading