بزرگ ادیبوں اور فنکاروں کو آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کی ہدایت راج ہ شاہو مہاراج اعزازیہ اسکیم کے تحت براہ راست بینک منتقلی کی سہولت کا اعلان

بزرگ ادیبوں اور فنکاروں کو آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کی ہدایت
راجہ شاہو مہاراج اعزازیہ اسکیم کے تحت براہ راست بینک منتقلی کی سہولت کا اعلان
تھانے (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر حکومت نے بزرگ ادیبوں اور فنکاروں کے لیے "راجہ شاہو مہاراج اعزازیہ اسکیم" کے تحت فوائد کی براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقلی (ڈی بی ٹی) کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے مستفید افراد کو اپنے آدھار کارڈ کی تصدیق لازمی کرانی ہوگی۔ یہ اسکیم 55-1954 سے جاری ہے اور اب شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی منسلکی ضروری ہے۔
ضلع پریشد تھانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے نے بزرگ ادیبوں اور فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے آدھار کارڈ کی تصدیق مکمل کریں۔ تصدیق سے قبل آدھار کارڈ کو موبائل نمبر اور بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ جو افراد ابھی تک یہ عمل مکمل نہیں کر سکے، انہیں قریبی آدھار سینٹر جا کر اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ کرانا ہوگا۔
تصدیق کے لیے دفاتر کے پتے اور رابطے:
گٹ ڈیولپمنٹ آفیسر (شاہپور، امبرناتھ، بھیونڈی، کلیان، مورباد)
سماجی بہبود افسر (ٹھانے، نوی ممبئی، کلیان-ڈومبیولی، الہاس نگر، بھیونڈی، میرا-بھائندر)
انتظامیہ افسر (کلگاؤں-بدلاپور، امبرناتھ میونسپلٹی)
ضلع کونسل تھانے، جی ایس ٹی آفس، واگلے اسٹیٹ، روڈ نمبر 22، ٹھانے (ویسٹ)

ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر اجنکیا پوار نے مزید کہا کہ مستفید افراد درج ذیل نمبرات پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں:
9619789164 یا 9225851789
حکومت نے تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی فراہم کیا ہے، جہاں مستفید افراد اپنی معلومات کی جانچ اور تصدیق کر سکتے ہیں:
http://mahakalasanman.org/AadharVerification.aspx

یہ اقدام فنکاروں اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ اعزازیہ کا عمل شفاف اور موثر ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading