بریکیکنگ نیوز:ہجوم کے حملے میں گورکھشک شدیدزخمی‘ ناندیڑکے ماہور ٹاون کا واقعہ

ماہور:30 /جون۔(اکرم چوہان) ناندیڑضلع کے ماہور شہر میں جمعرات عیدالاضحی کے دن 29جون کی شام کوگﺅرکھشکوں کی طرف سے پوچھ گچھ کئے جانے کے بعد اس پر ہجوم نے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیاہے۔ اس معاملے میں 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ماہور شہر کے گﺅرکھشک سونو چودھری اور ان کے دوستوں کو ایک نامعلوم شخص نے فون پر اطلاع دی کہ دو گائے قربان ہونے والی ہیں،

جس کے بعد چارگﺅرکھشک منگیش سوریاونشی، کالی داس نیتم اور سچن راٹھوڑ اس جگہ پہنچے جہاں دو بیلوں کو لایا جا رہا تھا۔اس وقت سنجے کسن گائیکواڑ دو بیلوں کے ساتھ چوک کی طرف چل رہے تھے تو گﺅرکھشکوں نے انہیں روک کر پوچھا کہ وہ بیل کہاں لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیل ہمارا ہے اور مالک سلیم قریشی کے پاس اسکا داخلہ ہے ۔

سنجے گائیکواڑ نے سلیم قریشی کو فون کیا، اس وقت منگیش اور کالی داس (گﺅرکشک) پولیس مدد کے لیے ماہور پولس اسٹیشن پہنچے۔سچن اور سونو وہاں موجود تھے۔ وہاں موجود ایک گروپ نے سونو کو ر وک کر مارپیٹ شروع کردی۔ جس میں سونوچودھری شدیدزخمی ہوگیا۔اس کے بعد پولس جائے واردات پر پہنچی لیکن اس وقت تک مارپیٹ کرنے والے افراد فرار ہوگئے تھے ۔

شدیدزخمی سونو چودھری کو ایوت محل کے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں 19افراد کےخلاف مقدمہ در ج کردیا ہے۔ پانچ افراد کی گرفتاری کی اطلاع ہے ،پولس نے سلیم قریشی، بابوش کنٹریکٹر، آصف حسن، سلیم آٹووالا، انیس، چنی عرف شعیب شیخ، اعجاز، سہیل شیخ ‘ معین ‘ سنجے گائیکواڑکے خلاف کیس کااندراج کیا ہے۔ آج جمعہ کوماہور سختی سے بند منایاگیا۔اس واقعہ کے خلاف صبح 8 بجے سے ہی ایک بڑا ہجوم سڑک پر جمع ہو گیا تھا اور ان کی طرف سے زبردست نعرے بازی کی گئی تھی۔اس وقت شہر میں مکمل امن ہے اور کل رات ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے نے ماہورر کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading