بریکینگ نیوز: ناندیڑ میں تقریباً 436 زندہ کارتوس کا ذخیرہ ملا

ناندیڑ:2/ جون۔( ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تقریباً 436 زندہ کارتوس ملی ہیں۔ یہ گولیاں پولیس یا عام لوگ استعمال نہیں کرتے۔ پاوڑے واڑی گاؤں کے قریب ایک نالے میں گولیوں کا ڈھیر پڑا ہوا ملا۔ اے ٹی ایس کی ٹیم ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولس میں یہ چرچا ہے کہ یہ گولیاں لائٹ مشین گن میں استعمال ہوتی ہیں۔ مزید تفتیش ناندیڑ پولس کر رہی ہے۔

دریں اثنا، ناندیڑ میں فائرنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ واڈی بزرگ کا آج کا واقعہ بھی شامل ہے۔ یہ بھارتی سرحد پر استعمال ہونے والی گولیاں ہیں اور ایک کسان لڑکے کو نظر آئی ہیں۔

اس نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو انہیں موقع پر گولیوں کا ایک ذخیرہ ملا۔ ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور اے ٹی ایس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading