ایگزٹ پول مینج کیا گیا ہے، انڈیا الائنس یقینی طور پر 295 سیٹیں جیتے گی‘، جے رام رمیش کا دعویٰ

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے ایگزٹ پول پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آوٹ گوئنگ وزیراعظم، جن کا 4 جون کو رخصت ہونا یقینی ہے، انہوں نے یہ سب منصوبہ بندی کی ہے اور ایگزٹ پولز کو مینج کیا ہے۔ ایگزٹ پولز اور 4 جون کو آنے والے نتائج میں بہت فرق ہوگا۔

خبر رسا ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر نے ایگزٹ پول کے اندازوں کو خارج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل انڈیا الائنس کی میٹنگ ہوئی، جس میں ہم نے اعداد و شمار پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

جس کے بعد میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ انڈیا الائنس کم از کم 295 سیٹوں پر کامیاب ہوگی، اس لیے ایگزٹ پول کے اندازوں پر یقین کرنا بالکل غلط ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading