بریکینگ نیوز: ناندیڑ ضلع کے اسکولوں کو مزید دو دن تعطیل

ناندیڑ: 21/جولائی(ورق تازہ نیوز)ضلع میں کل بھی بارش کے پیش نظرضلع کے تماماسکولوں کو ناندیڑضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات نے ناندیڑضلع 22؍جولائی بروز ہفتہ کو تعطیل کااعلان کیاہے اس طرح مسلسل دو دنوں اور پھر پرسوں اتوار ہونے سےتین دنوں تک اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

ناندیڑ ضلع میں اس وقت موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے 22 جولائی کو دی گئی پیشگی اطلاع کے مطابق، ناندیڑ ضلع میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ان باتوں پر غور کرتے ہوئے ناندیڑ ضلع کے تمام میڈیم کے اسکولوں اور کالجوں کوجمعہ 22 جولائی کو تعطیل دینے کافیصلہ کیاگیاہے۔

وہیں کلاس 10 ویں کلاس 12 ویں بورڈ اور (گورنمنٹ کامرس) کے امتحانات GCC (ٹائپ) امتحان کے شیڈول کے مطابق منعقد کیے لئے جائیں گے۔اس طرح کی اطلاع ناندیڑضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading