ناندیڑ – 10/ جولائی ۔ (ورقِ تازہ نیوز)مراٹھواڑہ کے ناندیڑ پربھنی اور ہنگولی اضلاع میں آج بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے کے درمیان ایک بار پھر زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
صبح کے وقت آنے والے اس جھٹکے سے کئی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 تھی۔ ریکٹر اسکیل پر پانچ سے زیادہ شدت والے زلزلے کو خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ ناندیڑ ضلع میں زلزلے کی شدت اب ریکٹر اسکیل پر 4.5 تک پہنچ گئی ہے۔ اس لیے شہریوں کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
کلکٹر ابھیجیت راوت نے بھی انتظامی سطح پر چوکسی کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ زلزلے سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے گی۔ اگرچہ ناندیڑ میں زلزلے کی شدت ہلکی تھی لیکن ضلع کلکٹر نے کہا کہ شہری ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ناندیڑ شہر کے کلامندر ،سری نگر ۔ورکشاپ،آنند نگر ۔محلہ سیدان۔ ہتائی ،اسلام پورہ ۔ رحمان نگر،دیگلور ناکہ ست متصل علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع ملی ہے
https://youtu.be/nJV0EXg9iUc?si=Rl0flcRrabQOXBOA