ممبئی:1/ ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی نے آج 01 ستمبر 2024 کو دوپہر ایک بجے۔ سے ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی، جالنا، لاتور اور بیڑ ان چھ اضلاع کے لیے دوپہر چار بجے بارش کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، 41 سے 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں،گی ۔ ضلع میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اسلئے لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔
ناندیڑ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش تیز ہوگئی ہے اور اب بھی بارش ہورہی ہے۔ ضلع کے 26 منڈلوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے اور کلکٹر ابھیجیت راوت نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی وارننگ دی ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جہاں امداد کی ضرورت ہے۔ امدادی ٹیموں کو ضروری سامان کے ساتھ اس جگہ پر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کل صبح 10 بجے سے اتوار کی صبح 10 بجے تک ضلع کے 63 منڈلوں میں سے 26 میں 65 ملی لیٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ کنوٹ جیسے تعلقہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی واضح کیا ہے کہ شہری خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شدید بارش سے ہونے والے نقصان کا پنچنامہ بارش رکنے کے بعد کیا جائے۔
ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کنوت تعلقہ میں ہوئی ہے۔ 10 بجے تک تعلقہ میں 136 ملی میٹر بارش ہوئی۔ تعلقہ کے سندگی، عمری بازار اور کنوت منڈلوں میں بارش کی شدت زیادہ ہے۔ کنوت، ہمایت نگر، مہور، ہدگاؤں، بھوکر، اردا پور، مڈکھیڈ کے بعد، یہ تعلقہ فی الحال موسلادھار بارش کا سامنا کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شہری آج نالوں، ندی نالوں اور تالابوں میں جانے سے گریز کریں۔