بریکینگ نیوز: مہاراشٹر میں عید میلاد النبی کی تعطیل جمعہ کو دینے کا اعلان

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کل 28 ستمبر کو گنیش وسرجن تہوار ہے اور عید میلاد النبی بھی ہے ۔ ہر سال عید میلاد النبی کی عام تعطیل رہتی ہے مگر امسال گنیش وسرجن کے باعث عید میلاد النبی کی تعطیل میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب یہ تعطیل بروز جمعہ کو ریاست بھر میں رہے گی۔

حکومت مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف سیکرٹری عوامی انتطامیہ کدم پاٹل نے اج یک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ریاست میں اب عام تعطیل 29 ستمبر کو رہے گی ۔

اس لئے تمام سرکاری ادارے، اسکول کالج،اور دفاتر بند رہیں گے۔اسلئے ملازمین و افسران ا س بات کا نوٹ لیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading