بریکینگ نیوز: شہر کے پاکیزہ نگر سے نوجوان کی نعش دستیاب،قتل کا شبہ

ناندیڑ:23/ جون۔ (حیدر علی کے ذریعے)اج بروز اتوار کو دوپہر کے وقت تقریبا 12 بجے ناندیڑر شہر کے دیگلورناکہ سے متصل علاقہ پاکیزہ نگر میں ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے جسے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا تھا ۔اس معاملے میں ناندیڑ دہی پولیس اسٹیشن کے افسران نے نامعلوم افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس بارے میں مزید تفصیلات اس طرح ہیں کہ ناندیڑ شہر کے ہلال نگر نزد ملنگ بابا کی بلڈنگ کے پاس کرایہ کے مکان میں رہنے والے مرزا شاہد بیگ مرزا جاوید بیگ پیشہ پینٹر عمر تقریباً 30 سال کی لاش پاکیزہ فنکشن ہال نزد پاکیزہ نگر ناندیڑ کے عقب میں ایک ببول کے درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کسی نے اس نوجوان کو قتل کر دیا اور پھر لاش کو اس درخت سے لٹکا دیا کیونکہ لاش نیچے زمین تک لٹک رہی تھی۔ایسی اطلاع ہیکہ نوجوان کے والدین دھنے گاؤں میں رہتے ہیں۔اس واقعے کی اطلاح جیسے ہی اطراف میں پھیلی کثیر تعداد میں لوگ یہاں جمع ہو گئے سماجی کارکنان ،سابقہ کارپوریٹرس کے علاوہ دیگر افراد یہاں موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading