ناندیڑ : سید معین ( ایم آئی ایم) کے برادرِ نسبتی سمیت تین افراد خاندان کا سمردھی مہامارگ پرحادثہ میں انتقال

ناندیڑ:2/ جولائی ۔ (حیدر علی) سمردھی ہائی وے پر سنگین حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ کل ایک بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی جس میں 26 لوگوں کی دردناک موت ہوئی تھی۔اس خوفناک حادثے کے بعد آج ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ Hyundai Verna ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین (ایم ائی ایم )مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری سید معین کے بڑے برادر نسبتی جاوید اختر عمر 51 سال ،جاوید اختر کی اہلیہ شمیم بیگم 48 سال اور ان کے فرزند محمد ارقم الدین 22 سال ساکنان حیدر باغ نمبر1 دیگلور ناکہ ناندیڑ کا آج 2 جولائی کو شیرڈی سے 20 کلومیٹر قبل کوپر گاؤں سمردھی مها مارگ پر حادثہ میں انتقال ہو گیا ہے۔

اس درد ناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سید معین اور دیگر عزیز و اقارب جائے حادثہ کی سمت روانہ ہوگئے ہیں۔

کل بروز پیر مطابق 3 جولائی کو مسجد عابدین شیواجی نگر میں نماز جنازہ اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔انشاءاللہ

یہ سبھی لوگ بذریعہ فور وہیلر ناندیڑ سے ممبئی جا رہے تھے۔اللہ تعالی ان مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد خوفناک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔سمردھی ہائی وے پر اس خوفناک حادثے میں ایک خاتون اور دو مرد شامل تھے۔ ناندیڑ سے ممبئی جاتے ہوئے کوپرگاؤں تعلقہ کے دھوترے گاؤں کے قریب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کار کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثے میں کار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading