بریکینگ نیوز:ناندیڑ شہر میں فائرئنگ ‘57 ہزار روپیوں کی لوٹ

ناندیڑ:15جون۔ (ورق تازہ نیوز)آج صبح قدیم شہر کے مدینہ نگر کے عقب میںواقع گنگانگر میں دو نامعلوم بائیک سواروں نے ایک شخص پرفائرئنگ کرکے اسکے پاس سے نقد رقم کابیاگ چھین لیااورفرار ہوگئے ۔

مختصر تفصیل کے مطابق قدیم شہر کے گنگانگر(عقب مدینہ نگر) میں بچت گٹ کی رقم دینے کے لئے ایک کریڈیٹ ایکسیس گرامین لمیٹیڈ کا مینجر روہیت گوگلے آج منگل کو صبح دس بجے آیاتھا۔

اس وقت دو بائیک سوار بھی اسکاتعاقب کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے اور اپنے فائرئنگ کرکے روہیت سے نقد رقم57ہزار روپیوں کابیاگ چھین کرفرار ہوگئے ۔ اس معاملے میںاتوارہ پولس اسٹیشن میں نامعلوم لٹیروںکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ویڈیو لنک حسب ذیل ہے