بریکینگ نیوز:ناندیڑضلع میں کل 2ڈسمبرسے اسکولوں کودوبارہ شروع کرنے کی ہدایت

ناندیڑ:یکم ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)کوروناوباءکے پھیلاو کی وجہہ سے مارچ 2020ءسے بند ناندیڑضلع کے جماعت نہم تا بارہویں جماعت تک کلاسیس کا کل 2ڈسمبر سے دوبارہ آغازہورہا ہے۔ اس ضمن میں آج ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر اور چیف ایگزیٹیو آفیسر ضلع پریشد ناندیڑ ورشاٹھاکور گھوگے نے مشترکہ پریس نوٹ جاری کیاہے۔

طلبا ءکے ہجوم کو مدنظررکھتے ہوئے ایک دن دسویں اوربارہویں کے طلباءکی کلاس ہوگی اور ایک دن نہم اور گیارہویں جماعت کی کلاس ہوگی ۔ اس طرح طلباءکو ایک دن کے وقفہ سے اسکول کالج میںحاضرہونا ہوگا ۔