WATCH VIDEO: بریکینگ نیوز:مہاراشٹر کے کالجس اوریونیورسٹیاں 15فروری تک بند رکھنے کافیصلہ

ممبئی:5جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ادے سمنت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کے پیش نظر ریاست میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کو 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادے سمنت نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کی صحت کے لیے کالج اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں میونسپل انتظامیہ نے ممبئی میں اسکولوں کو 30 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ممبئی میں مریضوں کی تعداد دن بہ دن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ممبئی میں کل 10,000 سے زیادہ مریض رجسٹرڈ ہوئے۔ اس لیے ممبئی میں پہلی سے نویں اور گیارہویں جماعت کو 30 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا گیا تھا۔ جس کے بعد کالجوں کوبندکرنے کا اعلان ہونے کا امکان تھا۔ آخرکار آج ادے سمنت نے پریس کانفرنس کرکے ریاست کے کالجوں کے حوالے سے یہ اعلان کیا ہے ۔

ادے سمنت نے کیا کہا؟ –
ریاست میں غیر زرعی یونیورسٹیاں، ابھیمات، سیلف ایڈیڈ یونیورسٹیاں،مالی امداد کی یونیورسٹیاں‘ تعلیمی ادارے 15 فروری تک بند رہیں گے۔ اس دوران آن لائن تعلیم پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ اور یونیورسٹی کو ہیلپ لائن شروع کرنے کی ہدایت۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading