ناندیڑ:8/ جولائی ۔( ورق تازہ نیوز) ناو گھاٹ پل سے چھلانگ لگا کر لڑکا اور لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی۔ لائف گارڈز (جیورکشک دل) نے ان دونوں کی جان بچالی ہے، لائف گارڈز کے صدر سید نور کی اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ 8 جولائی 2023 کو صبح تقریباً 7:30 بجے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی نے پرانے ناندیڑ علاقے کے ناوگھاٹ پل سے گوداوری ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔
لیکن ناندیڑ واگھالا سٹی میونسپل کارپوریشن کے تعینات کردہ لائف گارڈز کے 5 لائف گارڈزنے نور پہلوان کی رہنمائی میں بغیر کسی تاخیر کے انہیں بحفاظت پانی سے باہر نکال لیا۔
خودکشی کی کوشش کرنے والے کو عمر 21 سے 22 سال ہے اور لڑکی کی عمر 18 سے 19 سال ہے۔ دونوں ایم ایچ 26 اے ایچ 6581 نمبر کی بائیک پر یہاں آئے تھے ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں نے خودکشی کی کوشش کیوں کی۔
گوداوری لائف گارڈ کے صدر سید نور نے آج ہفتہ کی صبح 8 بجے بتایا کہ گوداوری لائف گارڈ کی چوکسی کی وجہ سے ان دونوں کی جانیں بچ گئی ہیں۔