بریکینگ نیوز:شہر ناندیڑ میں نو جوان کا قتل

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) – اتوارہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں أج 27 نومبر کی شام تقریباً پانچ بجے ایک 25 سالہ نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ نوجوان کو گولی مار کر قتل کیا گیا یا پتھر سے کچل کر، اس بارے میں ابھی واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا، مگر نوجوان کی موت ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ موقعِ واردات سے خالی کارتوس برآمد ہوا ہے۔ واردات کی وجہ کے بارے میں بھی متعدد دعوے سامنے آرہے ہیں جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ عشق و محبت کے معاملے سے جڑا ہو سکتا ہے۔ تاہم اصل حقیقت پولیس تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق، گووند تاتے (عمر 25 سال) پر چند افراد نے پہلوان ٹی ہاؤس کے قریب ملند نگر میں، آرتی چودھری کے گھر کے سامنے حملہ کیا۔ کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسے گولی ماری گئی جبکہ دیگر کا دعویٰ ہے کہ اسے پتھر سے وار کر کے قتل کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ موت کی اصل وجہ تاحال معمہ بنی ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ واردات کے وقت چار افراد موقع پر آئے جن میں سے تین کے ہاتھوں میں بندوقیں تھیں۔ تاہم اصل حقیقت کیا ہے؟ یہ پولیس کی مزید تفتیش کے بعد ہی واضح ہو پائے گی۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی اتوارہ سب ڈویژن کے ڈی وائی ایس پی پرشانت شندے، پولیس انسپکٹر رامیشور کھناور دیگر افسران و اہلکار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ہیمیش گجانن مامیدوار اور سومیش سوبھاش لخے کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، البتہ ان کے ملوث ہونے کی تصدیق تحقیقاتی عمل کے بعد ہی ہو سکے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading