اورنگ آباد:31/ڈسمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر کے اورنگ اباد میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ جس میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اتوار کی اورنگ اباد میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔
اس حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق والوج ایم آئی ڈی سی کے علاقے میں واقع فیکٹری میں صبح 2 بج کر 15 منٹ پر آگ لگی۔ فائر آفیسر موہن منگسے نے کہا، "ہمیں صبح 2:15 پر ایک کال موصول ہوئی۔جب ہم جائے حادثہ پر پہنچے تو پوری فیکٹری آگ کی لپیٹ میں تھی۔
مقامی لوگوں نے ہمیں بتایا کہ چھ افراد اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ "ہمارے افسران اندر گئے اور چھ افراد کی لاشیں نکالیں۔”
اتوار کو والاج انڈسٹریل اسٹیٹ کے سی سیکٹر پلاٹ نمبر 216 میں واقع ‘سن شائن انٹرپرائزز’ میں آگ لگنے سے 6 مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ان مزدوروں کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔ آگ رات سے صبح تک بھڑکتی رہی۔
آگ لگنے سے مرنے والوں میں ایک عمر رسیدہ مزدور اور ایک اٹھارہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ فائر بریگیڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق مرنے والوں کے نام مشتاق شیخ (عمر 65)، کوثر شیخ (32)، اقبال شیخ (18)، کاکنجی (55)، ریاض بھائی (32)، مرگم شیخ (33) ہیں۔ .
گھاٹی اسپتال میں داِخل یہ لوگ آگ میں جھلسے نہیں تھے ابتدائی اندازے کے مطابق کچھ مزدوروں کی موت دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، اس معاملے میں مقامی لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق والوج انڈسٹریل اسٹیٹ کے سی سیکٹر پلاٹ نمبر 216 میں صابر شبیر شیخ ساکن کراڑپورہ اورنگ آباد کی ملکیت میں سن شائن انٹرپرائزز نامی کمپنی ہے، جس میں ہینڈ گلوز بنائے جاتے ہیں۔
حسام الدین مشتاق شیخ اس کمپنی میں ٹھیکیدار ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی اہلیہ قسمت پروین شیخ، بیٹا محمد معظم شیخ، بیٹی عائشہ شیخ 18 مزدوروں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر مزدور بہار سے تھے، اس لیے وہ کمپنی کے لیے کام کرتے تھے اور وہیں رہتے تھے۔