بریکینگ نیوز:آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی، جالنا، بیڑ، لاتور اور عثمان آ باد موسلادھار بارش کا انتباہ

ممبئی:16/ اگست ۔( ورق تازہ نیوز)محکمۂ موسمیاتِ ہند نے ابھی کچھ دیر قبل اطلاع دی ہےکہ شام پانچ بجے کے بعد آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی، جالنا، بیڑ، لاتور اور عثمان آ باد اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

وزارت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور چوکس رہیں۔واضح رہے کی کل رات سے موسلادھار بارش ہورہی ہے اور کئی ندیوں کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہوایے ۔

ناندیڑ ضلع کے قندہار تعلقہ میں دیوار گرنے سے دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔گوادری ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔اسلئے انتظامیہ نے شہریوں کو باخبر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading