بریکنگ نیوز: ناندیڑشہر میں 8/ جولائی پیر کو اسکولوں کوعام تعطیل

ناندیڑ:6/جولائی ـ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میں کل بروز پیر کو مراٹھاسماج کی جانب سے عظیم الشان ریلی نکالی جارہی ہے جس میں لاکھوں کی تعددامیں مراٹھاسماج کے لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔

اسلئے محکمہ تعلیمات ناندیڑضلع پریشد نے آج اتوار کو ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے تمام اسکولوں کو پیر8جولائی کو ایک روزہ تعطیل کااعلان کیاگیا ہے۔

ناندیڑضلع پریشد کے پرائمری و ہائیر ایجوکیشن آفیسر نے اپنی دستخط سے یہ مکتوب جاری کیا ہے۔