بریلی: ہنومان کے بھیس میں بھیک مانگنے پر مسلم بہروپیا گرفتار، جیل بھیجا

اتر پردیش کے بریلی شہر میں ایک مندر کے نزدیک ہنومان کے بھیس میں بھیک مانگ رہے ایک مسلم نوجوان کو بجرنگ دل کے کارکنان نے پکڑ لیا او پولس کے حوالہ کر دیا۔ پولس نے نوجوان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بعد ازاں نوجوان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق معاملہ بریلی کے سبھاش نگر علاقہ کا ہے جہاں ایک مندر کے پاس ہنومان کے بھیس میں بیٹھے ایک شخص کو بجرنگ کے کارکنان نے پکڑ لیا اور پوچھ گچھ کرنے لگے ۔ پوچھ گچھ میں معلوم چلا کہ اس شخص کا نام نسیم ہے اور وہ مسلمان ہے۔ اس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی اور پولس نے اسے گرفتار کر لیا۔

سبھاش نگر پولس تھانہ انچارج ہریش چندر جوشی نے بتایا، ’’ہم نے ایک ایف آئی آر درج کی ہے کیوں کہ ملزم مسلمان ہے اور بھگوان ہنومان کے کپڑے پہن کر ایک طبقہ کو دھوکہ دے کر ان کے جذبات مجروح کر رہا تھا۔‘‘

پولس کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان خانہ بدوش ذات سے وابستہ ہے اور اپنے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں دے پا رہا ہے۔ پوچھ تاچھ کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 19 سالہ نسیم پیشہ سے آرٹسٹ ہے اور ذریعہ معاش کے لئے وہ اکثر بھیس بدلتا رہتا ہے۔ جبکہ نوجوان نے یہ بھی کہا کہ اس کی ماں ہندو ہے اور اس کا جھکاؤ ہندو دھرم کی طرف بھی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading