برطانوی شہریت حاصل کرنے کے محمد عامر نے دی درخواست: پاکستان کو بنایا تنقید کا نشانہ

پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد عامر نے پاکستان ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا ذہن بنالیا ہے ۔ محمد عامر نے جمعرات کو انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست دیدی ۔ محمد عامر کو اگر انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے ، تو ان کیلئے کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے ۔ انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔

بتادیں کہ محمد عامر نے جب سے ریٹائرمنٹ لیا ہے ، وہ کنبہ کے ساتھ انگلینڈ میں ہی رہ رہے ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں ہندوستانی کرکت کی تعریف کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کرکٹ سلیکٹرس کی پالیسیوں پر جم کر سوالات کھڑے کئے ۔

پاک پیشن ڈاٹ کام کو دئے ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو انتہائی کم تجربہ پر ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کرایا جارہا ہے ۔ عامر نے کہا کہ پاکستانی سلیکٹرس کو دوسری مضبوط ٹیموں سے کچھ سیکھنا چاہئے ۔ عامر نے کہا کہ ہندوستان ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو دیکھئے ، وہ کس طرح کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں لارہے ہیں ۔ ان کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔ وہ اس لئے کیونکہ انہوں نے جونیئر اور گھریلو سطح پر کافی کرکٹ کھیلی ہے ۔ جب ان کا سلیکشن ہوتا ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں ، جو کچھ انہوں نے گھریلو کرکٹ سے سیکھا ہوتا ہے ان کا مظاہرہ وہ بین الاقوامی سطح پر کرتے ہیں ۔

عامر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت یہ ہورہا ہے کہ کھلاڑی سوچ رہے ہیں کہ وہ قومی کوچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے سیکھیں گے ۔ عامر نے کہا کہ آپ ہندوستان کیلئے ایشان کشن ، سوریہ کمار یادو اور کرونال پانڈیا کو دیکھئے ، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بالکل تیار نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے جب ڈیبیو کیا تو لگا ہی نہیں انہیں ٹیم کو کوچ سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے