بجنور: بی ایس پی رہنما روچی ویرا کے فارم ہاؤس میں جانور ذبح کرنے کا الزام، چھ گرفتار

بجنور: اترپردیش کے ضلع بجنور میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر روچی ویرا کے فارم ہاؤس میں غیر قانونی طور سے جانور ذبح کرنے کے الزام میں پولس نے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس نے فارم ہاؤس سے 2 کوئنٹل گوشت بھی برآمد کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس پی) لکشمی نواس مشرا نے سنیچر کو بتایا کہ جانوروں کے ذبح کرنے کی اطلاع پاکر پولس نے بیگوال علاقے میں واقع بی ایس پی لیڈر کے فارم ہاؤس پر چھاپہ ماری کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولس نے چھاپہ ماری میں موقع واردات سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ سات افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس ضمن میں 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس پی نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک بی ایس پی لیڈر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولس نے فارم ہاؤس سے 2 کوئنٹل جانور کا گوشت برآمد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روچی ویرا نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بہوجن سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ روچی کے شوہر ودیان ویرا نے دعوی کیا کہ اگرچہ فارم ہاؤس روچی ویرا کا ہی ہے لیکن ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ودیان ویرا نے کہا کہ اس معاملے کے لئے فارم ہاؤس کے واچ مین کی جواب دہی طے کی جانی چاہیے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading