بجرنگ سونونے کا سنسنی خیز بیان| کیا اجیت پوار کے طیارے میں بم تھا؟ شکوک کا اظہار کیا

ممبئی: (ورق تازہ نیوز)ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار 28 جنوری 2026 کی صبح ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے سے پوری ریاست کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکنان، قائدین اور دیگر جماعتوں کے رہنما ابھی تک اس سانحے کے اثر سے باہر نہیں آ سکے ہیں۔

دریں اثنا، اس طیارہ حادثے کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات سامنے آ رہے ہیں کہ آیا یہ محض ایک حادثہ تھا یا کسی سازش (گھات پات) کا نتیجہ؟ اسی پس منظر میں نیشنلسٹ کانگریس (شرد چندر پوار) دھڑے کے بیڈ کے رکن پارلیمنٹ بج رنگ سونونے نے ایک پریس کانفرنس میں اس واقعے کی گہرائی سے جانچ کی مانگ کی ہے۔

بجرنگ سونونے نے کہا کہ حادثے کے دن صبح سے اجیت پوار کی مکمل سرگرمیوں اور دن بھر کی تفصیلات سامنے لائی جانی چاہئیں۔ ساتھ ہی یہ بھی جانچ ہونی چاہیے کہ آیا طیارے میں بم تھا یا انجن میں دھماکہ ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دیکھے گئے کچھ فوٹیج کی بنیاد پر، طیارہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی دھماکہ ہونے کا شبہ ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے اور اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading