ممبئی: بالی ووڈ کےمعروف کامیڈین اداکار جونیئر محمود انتقال کرگئے ہیں ۔انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2.00 بجے کے قریب ممبئی کے کھار میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔
ان کی عمر 67 برس تھی اور وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ انہیں چوتھے اسٹیج کا کینسر تشخیض ہوا تھا۔ وہ پریل کے ٹاٹا میموریل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جونیئر محمود نے ’ہاتھی میرے ساتھی‘، ’کارواں‘ اور ’میرا نام جوکر‘ سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کیا تھاجونیئر محمود کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی دوست سلام قاضی نے کی ہے۔
علاج کے دوران اداکار محمود نے اپنے پرانے دوستوں، تجربہ کار اداکار جتیندر، جانی لیور اور سچن پلگاؤکر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد سچن اور جتیندر جونیئر محمود سے ملنےگئے تھے۔
ملاقات کے دوران سچن نے بیمار اداکار سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ان کی کسی طرح سے مدد کر سکتے ہیں۔ تاہم محمود کے بچوں نے کسی قسم کی مدد سے انکار کر دیا۔