ناشک (نامہ نگار) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کے سکریٹری ڈاکٹر اشوک بھونسلے نے بتایا کہ فروی مارچ 2019 میں ہوئے بارہویں کے امتحانات کے رزلٹ 28 مئی کو آن لائن ظاہر کئے گئے تھے- اوریجنل رزلٹ مارکس شیٹ 11 جون بروز منگل کو صبح گیارہ بجے تقسیمی مراکز سے اسکولوں کو فراہم کیا جائیگا جبکہ اسی دن دوپہر تین بجے (11جون بروز منگل کو) کو طلبا اپنی اپنی اسکولوں (جونیئر کالیج) سے اپنا اوریجنل رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں- اس طرح کی اطلاع طلباء کے مفاد میں عامر ایوبی سر (انچارج : بیسٹ کوچنگ کلاسیس، مالیگاؤں) نے فراہم کی-