بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت تقریباً پوری ریاست ان دنوں شدید بارشوں سے بے حال ہے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر سیلاب جیسا منظر نظر آرہا ہے۔ کئی شہروں کا ایک دوسرے سے پوری طرح رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔
مسلسل بارش کے سبب تقریباً سبھی چھوٹے بڑے ڈیموں کے گیٹ مسلسل کھولے جا رہے ہیں۔ اسی درمیان ریاست کے مختلف دیہی علاقوں کے زیادہ تر مقامات پر پانی جمع ہونے، دریاؤں کا پانی پلوں تک آنے کی خبریں بھوپال تک پہنچ رہی ہیں۔
Madhya Pradesh: Rescue operations by State Disaster Response Force (SDRF) & District Administration underway in flood-affected regions of Shivpuri pic.twitter.com/eGs0P82Rgz
— ANI (@ANI) August 16, 2019
وزیر اعلی کمل ناتھ نے شدید بارش کے دوران کسی بھی قسم کے جان و مال کا نقصان روکنے کے لئے انتظامیہ کو چوکس رہنے اور امدادی اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی خاص احتیاط برتیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
کمل ناتھ نے کہا کہ وہ خود ریاست کے مختلف حصوں سے تیز بارش سے متعلق خبروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھوپال میں بھی آج صبح سے بارش کا دور وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کل یوم آزادی پر بھی راجدھانی میں دن بھر بوچھار سے لیکر تیز بونداباندی کا سلسلہ چلتا رہا تھا۔
جبل پور کے برگی ڈیم کے 15 گیٹ کھلے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے رائے سین ضلع کے ادے پورہ میں نرمدا ندی پر بنا پل زیر آب آ گیا ہے۔ یہ پل رائے سین ضلع کو نرسنگھ پور ضلع سے جوڑتا ہے۔ اس علاقے میں تقریباً 100 گاؤں آباد ہیں، جن کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔
دیر رات بریلی کے پاس بارنا ندی میں پانی آ گیا۔ جس کی وجہ سے نرمدا ندی کے کنارے آباد گاؤوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارنا پل زیر آب آنے سے نیشنل ہائی وے 12 کی سڑک بند ہو گئی ہے۔ اس سے بھوپال جبل پور شاہراہ بھی بند ہے۔ دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
وہیں ودیشا۔ رائے سین نیشنل ہائی وے 146 تین دن سے بند ہے۔ یہاں بیتوا کے پگنیشور پل پر 10 فٹ پانی آگیا ہے۔ جبل پور کے برگی ڈیم کے 15 گیٹ کھلے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے رائے سین ضلع کے ادے پورہ میں نرمدا ندی پر بنا پل زیر آب آ گیا ہے۔ یہ پل رائے سین ضلع کو نرسنگھ پور ضلع سے جوڑتا ہے۔
ودیشا میں بھی انتظامیہ نے بھاری بارش کے سبب عام شہریوں سے دریا نالے اور تالاب وغیرہ کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔ گنا ضلع میں واقع گوپی كرشن ساگر کے بھی گیٹ کھلنے کی خبریں ہیں۔ وہیں ساگر ضلع کے بینا میں ریل ٹریک پر پانی بھر جانے سے دہلی۔ ممبئی ریلوے لائن پر کل ٹرینیں کچھ دیر تک متاثر رہیں۔
شيوپور ضلع میں چمبل اور پاروتی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے سے شيوپور کا راجستھان کے کوٹہ، باراں سمیت جے پور کو جوڑنے والے تینوں راستوں پر ٹریفک بند ہو گیا ہے۔ ندی کے کنارے واقع کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ جس کے سبب انتظامیہ نے مرینا اور بھنڈ ضلع میں الرٹ جاری کیا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
