ای وی ایم پر سوال اٹھا نے والے سید شجاع کو گری راج سنگھ نے کہا پاکستانی ایجنٹ

سائبر ماہر سید شجاع نے ای وی ام مشین ہیک کرنے کا دعویٰ کرکے ملک کی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے۔ کچھ لوگ ان الزامات کو گمبھیر بتاکر جانچ کرنے کی مانگ کر رہے ہیں تو کچھ لوگ انہیں جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔مگر اب یہ دعویٰ کرنے والے شخص سید شجاع پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں ۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے سید شجاع کو پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی اور دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ کا ایجنٹ قرار دیا ۔

آپکو بتادیں کہ دستاویزات کے مطابق سید شجاع کا پورا نام سید حیدر احمد ہے – الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ’ (ای سی آئی ایل) کی جانب سے جانچ میں پتہ چلا ہے کہ شجاع نہ کمپنی کا مستقل طور پر ملازم تھا اور نہ ہی ای وی ایم کے ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ سے جڑے کسی کام میں اسکا کوئی رول تھا ۔ تنازعہ بڑھتا دیکھ لندن میں ای وی ایم ہیکنگ کو لائیو دکھانے کے لئے پروگرام کا انعقاد کرنے والی کمپنی نے بھی اس مدعے سے دوری بنا لی ہے ۔
#GirirajSingh #SyedShuja #EVMHacking #ISIS #Agent

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading