ایک غیر معروف یوٹیوبر کو اپنی ماہانہ 35 لاکھ کی کمائی چھوٹی رقم لگتی ہے، اشنیر گروور حیرت زدہ، ویڈیو وائرل

بنگلور: ایشان شرما ایک 22 سالہ یوٹیوبر ہے جس نے BITS Pilani کی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی۔ حال ہی میں اس نے معروف شخصیات کے سامنے اپنی ماہانہ کمائی کا انکشاف کیا جسے سن کر وہ حیرت زدہ ہوگئے۔ ان معروف شخصیات میں اشنیر گروور، سنجیو بک چندانی، اشیش موہاپاترا اور سارتھک آہوجا شامل ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ میں ایشان شرما نے دعویٰ کیا کہ اس نے گزشتہ ماہ 35 لاکھ روپے کمائے تاہم یہ چیز اس کے لئے ایک مسئلہ سے کم نہیں ہے۔

ایشان کے اس بیان کے بعد چاروں تجربہ کار لوگوں کا جو ردعمل سامنے آیا وہ حیران کن تھا۔اشنیر گروور کا جواب خاصا مزاحیہ تھا اور لوگ ان کے جواب میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے ایشان شرما نے وضاحت کی کہ وہ ماہانہ 35 لاکھ روپے کمانے کو ایک مسئلہ کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک چھوٹی رقم ہے جو اسے باہر نکل کر کوئی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔اس انکشاف پر چاروں معروف شخصیات کی طرف سے بڑی حیرانی کا اظہار کیا گیا۔

اشنیر گروور، جو کچھ منہ پھٹ واقع ہوئے ہیں، خاص طور پر حیران رہ گئے۔انہوں نے جواب میں پوچھا کہ تو ماہانہ 35 لاکھ روپے کماتا ہے؟ تو تجھ کو ہماری جگہ بیٹھنا چاہئے اور ہمیں تیری جگہ بیٹھ کر سوال کرنا چاہئے۔بعد میں پوڈ کاسٹ کے دوران اشنیر گروور نے انکشاف کیا کہ جب وہ 22 سال کے تھے تو وہ کچھ نہیں کما رہے تھے۔آشیش موہا پاترا نے 22 سال کی عمر اپنی ماہانہ آمدنی 35 ہزار روپے بتائی۔

سارتھک آہوجا اور سنجیو بک چندانی نے بالترتیب پانچ ہزار اور ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہ کمانے کاانکشاف کیا جب وہ 22 برس کے تھے۔ یہ ویڈیو پوڈ کاسٹ (LEAKED – How to Start a Business in 2024 (What ACTUALLY WORKS کے عنوان پر ہوا تھا۔اپنے پوڈ کاسٹ میں ایشان شرما بھارت پے اور تھرڈ یونی کارن کے بانی اشنیر گروور کے علاوہ آف بزنس کے شریک بانی آشیش موہا پاترا، نیام وینچرس کے ڈائرکٹر سارتھک آہوجہ اور انفو ایڈج کے بانی اور نوکری ڈاٹ کام کے مالک سنجیو بکچندانی کا انٹریو لے رہے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading