ایودھیا بنچ کے ججس کا آج چیمبرس میں اہم اجلاس

نئی دہلی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی ملکیت متنازعہ حساس مقدمہ کی سماعت کی تکمیل کے ایک دن بعد سپریم کورٹ کے دستوری پانچ ججس کے بنچ کے ارکان کل بروز جمعرات اپنے چیمبرس میں اجلاس منعقد کریں گے۔ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی اور دیگر چار ججس بھی چیمبرس میں بیٹھ کر مسئلہ کا جائزہ لیں گے اور کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی ایم سی بینک کا سابق ڈائرکٹر گرفتار
ممبئی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور مہاراشٹرا کوآپریٹیو بینک کے سابق ڈائرکٹر میں سے ایک ڈائرکٹر سرجیت سنگھ اروڑہ کو ممبئی پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ اس کیس میں یہ پانچویں گرفتاری ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading