این سی پی۔کانگریس۔ شیو سینا اتحاد کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی22نومبر (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر میں الیکشن کے بعد این سی پی۔ کانگریس۔ شیو سینا اتحادکے خلاف سپریم کورٹ میں آج ایک عرضی دائر کی گئی۔مہاراشٹر کے سریندر اندر بہادر سنگھ نامی شخص نے یہ عرضی دائر کی ہے ۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ووٹروں نے بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کے لئے ووٹ دیا ہے اب الیکشن کے بعد کوئی دوسرا اتحاد کو حکومت بنانے کا موقع ووٹروں کے ساتھ وشواش گھات ہوگا۔عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت گورنر کو ہدایت دے کہ وہ این سی پی۔ کانگریس۔ شیو سینا اتحاد کو حکومت بنانے کے لئے مدعو نہ کرے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading