چنئی، 15 جولائی (یو این آئی)قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو پیر کے دن اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب اس نے دہشت گردوں کو مبینہ طور سے مالی اعانت کرنےکے معاملے میں 14 مشتبہ افراد کودہلی سے گرفتار کیا اور انہیں لے کر یہاں پہنچی۔
گرفتار سبھی ملزموں کو عدالتی حراست میں لینے کے لئے این ٓائی اے عدالت کے جج سترپنڈین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
این آئی اے نے ملزموں کے بینک کھاتوں کی تفصیلات کا بھی پتہ لگایا ہے۔اس سے پہلے این آئی اے نے تمل ناڈو انصار اللہ معاملے میں ملوث اور ملک میں دہشت گردانہ حملے کے منصوبہ بنانے کے معاملے میں دو لوگوں کو ناگاپٹنم سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزموں کی شناخت حسن علی اور حارث محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کو این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 25 جولائی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔