ایم ڈی منشیات کی تشکری کرنے والے کو پولیس نے کیا گرفتار

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کرائم برانچ پولیس نے ایم ڈی منشیات پاوڈر کی فروخت کرنے والے شاطر نوجوان کو دھر دبوچہ ۔

پولیس نے گرفتار نوجوان سے 2 لاکھ 10 ہزار قیمت کا 210 گرام ایم ڈی پاوڈر ضبط کیا ہے ۔ نارپولی پولیس نے فوجداری مقدمہ درج کر معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ملی معلومات کے مطابق نارپولی پولیس کو نظام پورہ رہائشی فرحان عبدالخالد كھروے نامی نوجوان کے ذریعہ غیرقانونی ایم ڈی منشیات پاوڈر کی فروخت کئے جانے کی خبر مخبر سے ملی تھی ۔

نارپولی پولیس سے ملی اطلاع پر تھانے کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر هونراو کی ٹیم نے جال بچھا کر سوئفٹ کار سے ایم ڈی منشیات پاوڈر لا رہے کار ڈرائیور فرحان عبدالخالد كھروے کو انجورپھاٹا کے پاس 210 گرام ایم ڈی پاوڈر پلاسٹک بیگ میں لئے ہوئے دھر دبوچہ اور اسے حراست میں لے لیا ۔ نارپولی پولیس نے نشہ پابندی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading