Salaam everyone
I have tested positive for Covid today.
3 days ago I had a few symptoms and had isolated since then.
Have been admitted for further treatment.Stay safe everyone, also remember in prayers.
— imtiaz jaleel (@imtiaz_jaleel) February 22, 2021
اورنگ آباد: مہاراشٹر میں کورونا کی نئی لہر آنے کے بعد سے مسلسل پازیٹیو کیسز کی تعداد میں روزانہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
کورونا کی زد میں اب دوبارہ سیاسی قائدین آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ دنوں مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کورونا پازیٹیو پائے گئے۔
ان کے بعد مہاراشٹر کے مجلس اتحاد المسلمین کے قدآور لیڈر اور اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ جناب امتیاز جلیل بھی آج کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے۔
خود امتیاز جلیل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ وہ شریک دواخانہ ہیں۔ انہوں نے عوام نے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔